آئیوامیں شکست کھا کر صدارتی امیدواربننے کے ری پبلکن خواہشمند ڈونلڈٹرمپ نے جیتنےوالےاپنی ہی پارٹی کے امیدوار ٹیڈ کروز پردھاندلی کاالزام لگاتے ہوئے ریاست میں دوبارہ انتخابات کامطالبہ کردیاہے۔
ڈونلڈٹرمپ نے الزام لگایاہے کہ ٹڈکروز نے دھوکادہی کےذریعے ایک اورری پبلکن امیدوار بن کارسن کے ووٹ بھی ہتھیالیے جس سے انہیں نقصان ہوا۔
style="text-align: right;">
ٹرمپ کاکہناتھاکہ کروزنے ووٹرز کوبتایاتھاکہ بن کارسن انتخابی مہم سے دستبردارہورہے ہیں جبکہ ایسانہیں تھا جبکہ کروزنے کارسن سے یہ کہتےہوئے معذرت کرلی ہے کہ ایساغلط فہمی کی بنیادپر کیاگیاتھا۔
سروےمیں انتہائی مقبولیت رکھنےوالے ٹرمپ آئیواکاکس میں دوسرے نمبرپرآئےتھےاوراب انہیں نیوہیم شائر میں اپنی پارٹی کے حریفوں کاایک بارپھرسامناہے۔